پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ارض مقدس فلسطینیوں کے خون میں لت پت، صیہونی فوج نے تمام حدود کراس کردیں، 16بچوں سمیت 100فلسطینی شہید، 10ہزار سے زائدزخمی،ہسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے، اقوام متحدہ نے تشویشناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی۔شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے۔گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج

میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 16 بچوں سمیت 58 افراد شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے سانحے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے سفارتخانہ منتقل کرکے امن مذاکرات سے خود کو علیحدہ کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی ثالثی قابل قبول نہیں بلکہ عالمی کانفرنس کی تشکیل کردہ ثالثی سے بات ہوگی۔دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی سلامتی کونسل کی تحقیقات کی درخواست امریکا نے روک دی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کو درپیش انسانی چیلنجز کا حل نکلنا چاہیے۔غزہ میں اسرائیلی فورسز کی معصوم فلسطینیوں پر فائرنگ اور درجنوں افراد کی شہادت پر برطانیہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فرانس کی جانب سے طاقت کے استعمال سے گریز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترکی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے بھی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی شہادت پر شدید مذمت کی۔جبکہ کویت نے آج سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔دوسری جانب جنوبی افریقا نے تل ابیب اور ترکی نے اسرائیل اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلالیے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…