اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

احسن اقبال نے ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی ایساکام شروع کردیا کہ آپ بھی وزیر داخلہ کو داد دینے پر مجبور ہوجائینگے

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں ویڈیو لنک قائم کرنے کی ہدایت کی۔ منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ (آج )بدھ سے وزارت داخلہ کے انتظامی امور ویڈیو لنک کے ذریعے سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی طبیعت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے

ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وزیر داخلہ نے وارڈ سے باہر آکر قومی پرچم لہرایا، جوہر ٹاؤن میں والدہ کی قبر پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق چھ مئی کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں کنجرورو کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی تھی۔واقعے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال  کو بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا کیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا ۔پیر کے روز سروسز ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروق ، پروفیسر ڈاکٹر رانا ارشد اور پروفیسر ڈاکٹر علی رضا ہاشمی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے بعد احسن اقبال کا سکیورٹی اسکواڈ سروسز ہسپتال پہنچ گیا ۔جس کے بعد احسن اقبال کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیکل بورڈ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور وارڈ سے باہر آکر قومی پرچم لہرایا ۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد احسن اقبال نے کہا کہ ڈاکٹروں نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بعد احسن اقبال انتہائی سخت سکیورٹی میں روانہ ہو گئے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جوہر ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…