جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’پاکستان کو تنہا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ نوازشریف خود ہے‘‘ 4سال تک وزیر خارجہ کیوں نہیں لگایا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے خود ہی اعتراف جرم کر لیا اور اپنی جماعت کی حکومت کو بھی چارج شیٹ کیا ہے ، جب نواز شریف خود اعتراف کریں کہ ملک تنہا ہو چکا تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حالات کیا ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے تازہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر دنیا میں تنہا ہے تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہیں ۔

نواز شریف بتائیں انہوں نے چار سال تک وزیر خارجہ کیوں مقرر نہ کیا، ہمارے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری مسلسل کہتے رہے کہ وزیر خارجہ لگائیں ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ملکی معاملات چلانے کے بجائے شریف خاندان کی لوٹی دولت بچانے میں لگی ہوئی ہے، لیگی حکومت کا نہ اندورنی معاملات پر توجہ ہے نہ خارجہ امور پر۔نواز شریف روزانہ قوم کے ساتھ مزاق کر رہے ہیں، نواز شریف وزیراعظم تو ملک کے بنے لیکن ملکی معاملات کے بجائے ذاتی کاروبار چلاتے رہے، میاں صاحب بتائیں آج کس سے گلا کر رہے ہیں، ملک کو تنہا تو انہوں نے خود کیا،نواز شریف کی جاتی امرا کے گرد گھومتی پالیسیوں نے وفاق کو بھی کمزور کیا۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پرانے ادوار کی طرح اس بار بھی ملک کے ساتھ سانحات کئے ہیں، جب نواز شریف خود اعتراف کریں کہ ملک تنہا ہو چکا تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حالات کیا ہیں، نواز شریف کل تک جس خارجہ پالیسی کا کریڈٹ لیتے رہے آج اسے ہی ناکام قرار دے دیا، خواجہ آصف پر کیوں چھوڑا ، چار سال تو وزارت خارجہ میاں صاحب کے پاس رہی، قوم کو سچ بتائیں، قوم حیران نہ ہو جلد نواز شریف اپنی حکومت کی معاشی ناکامیوں کا بھی اعتراف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گملوں میں اگے لیڈر ایسے ہی ہوا کرتے ہیں، جیسے میاں صاحب ہیں، میاں صاحب اب بات بے بات رونا چھوڑ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…