جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

آج کی دھماکہ خیز خبر۔۔نواز شریف اور مریم نواز کو کتنے سال قید کی سزا ہونے جا رہی ہے؟سابق وزیراعظم نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کس دبائو میں آکر دیا ؟ن لیگی صفوں میں ہلچل مچ گئی

datetime 15  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب ریفرنسز کا فیصلہ اکٹھا آئیگا اور اس میں نواز شریف اور ان کے بچوں کو 14، 14سال سزا ہوتی ہے تو یہ 42سال بنتے ہیں، نواز شریف کی صاحبزادی قانون کی اور نیب کی دسترس سے بچ نہیں پائیں گی ، یہ ایک تاثر دیا جا رہا ہے کہ کیسز میں سزا ہونے کے بعد ان کی بڑی جلدی ضمانت ہو جائے گی حالانکہ ایسا نہیں ہو گا ، اگر ان کو سزا ہو گئی تو ضمانت ہونے

میں بھی کئی سال لگ سکتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ ان کو ایک سال یا دو سال کے بعد ضمانت ملے، معروف صحافی عارف نظامی نے شریف خاندان سے متعلق خوفناک پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز کے نتائج سے متعلق نواز شریف اور ان کے بچے بخوبی جانتے ہیں، کہ چاہے مہینہ لگے یا دو مہینے ان کو سب صاف نظر آرہا ہے۔ عارف نظامی نے شریف خاندان سے متعلق خوفناک پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز کافیصلہ ایک ساتھ آئے گا ، نیب میں ان کے تین ریفرنسز چل رہے ہیں۔ ن سب کیسز میں اگر ان کو چودہ سال کی سزا ہوتی ہے تو یہ 42 سال بنتے ہیں، اس کے علاوہ جرمانہ یا جائیداد کی ضبطگی وغیرہ بھی اس میں شامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صاحبزادی قانون کی اور نیب کی دسترس سے بچ نہیں پائیں گی ، یہ ایک تاثر دیا جا رہا ہے کہ کیسز میں سزا ہونے کے بعد ان کی بڑی جلدی ضمانت ہو جائے گی حالانکہ ایسا نہیں ہو گا ، اگر ان کو سزا ہو گئی تو ضمانت ہونے میں بھی کئی سال لگ سکتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ ان کو ایک سال یا دو سال کے بعد ضمانت ملے ۔نواز شریف کو اب مستقبل میں اپنے آگے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آ رہا ہے، نواز شریف اس قسم کی باتیں کر کے یہ سوچ رہے ہیں کہ شاید وہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…