اسلام آباد (آئی این پی ) چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان چین روابط افغان امن کے لئے اہم ہے‘ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں،خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں، پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔ منگل کو پاکستان‘ افغانستان اور چین کا سہ فریقی غیر رسمی اجلاس ہوا جس سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین روابط افغان امن کے لئے اہم ہیں۔ سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ علاقائی مسائل کا حل علاقائی سطح پر نکالنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں۔ خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں۔ چین کے چھ بڑے منصوبوں میں سی پیک اہم ہے پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔