پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

حکومت نے گاڑیوں کی ملکیت میں منتقلی میں فراڈ کے خاتمے کے لئے اسمارٹ کارڈ متعارف کروادیا،حیرت انگیز فیچرز منظر عام پر آگئے

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے کہا کہ سیکوریٹی فیچرڈ ایم وی آر اسمارٹ کارڈ کا متعارف کروانا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور اس کارڈ کے متعارف ہونے سے گاڑیوں کے ٹرانسفر میں ہر قسم کے فراڈ کا خاتمہ ہوسکے گا اور گاڑی کی ملکیت کو مخصوص آلات کے ذریعے صوبے بھر میں کہیں بھی تصدیق کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے سوک سینٹر کراچی میں اسمارٹ متعارف کروانے کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ انور سیال ،وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر برائے پاپولیشن ویلفےئر ممتاز خان جکھرانی، سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شعیب احمد صدیقی شبیر، احمد شیخ اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ کا دائرہ بتدریج پھیلایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ا س کا اطلاق نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کے عمل پر ہوگا اور یہ لائسنس بک کی جگہ لے گا۔ اور اس سے گاڑیوں کے مالکان کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے اسمارٹ کو متعارف کروانے کو محکمہ ایکسائز سندھ کا ایک بڑا کارنامہ قرار دیا اور تجویز دی کہ اسی قسم کے اسمارٹ کارڈ موٹر سائیکل سواروں کے لئے بھی متعارف کروائے جائیں کیونکہ اسٹریٹ کرائمز میں موٹر سائیکلیں زیادہ استمعال ہوتی ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے اس عمل سے جرائم کے خاتمے بڑی مدد ملے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بھی اسمارٹ کے متعارف کروانے پر محکمہ ایکسائز کے وزیر اور افسران و عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس لگن سے کام کریں گے اور سندھ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر ممتاز خان جکھرانی نے حکومت سندھ کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کے عوام سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کریں گے اور آئندہ کے عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرکے ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…