جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جوانی آگئی ہے۔۔۔اب ہر چیز نہیں بتایا کرتے۔۔۔نیلے کرتے پر صحافی اور عمران خان میں دلچسپ مکالمہ

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ان کے کرتے کے رنگ پر سوال کیا جس پر عمران خان نے دلچسپ جواب دیا۔ پیر کو صحافی نے عمران خان سے سے سوال کیا کہ آپ بڑے پیارے پیارے کرتے پہن کرآرہے ہیں اس پر عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ میری جوانی آگئی ہے۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ خان صاحب، آپ کے کرتوں کی سیلیکشن کون کرتا ہے؟

اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اب ہر چیز نہیں بتایا کرتے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈا ل کر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایا جائے ٗ نوازشریف کے بیان سے بھارت کو فائدہ پہنچا ٗ آج نواز شریف کو این آر او مل جائے تو فوج اور عدلیہ اچھی ہوجائے گی ٗوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف بھی فوری مستعفی ہوں ۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ نوازشریف نے کس سیاق وسباق میں انٹرویو دیا دیکھنا ہوگا ٗان کے بیان پر بھارت کو بہت فائدہ ہوا ہے، بھارت اور اسرائیلی لابی مغرب میں اکٹھے آپریٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کیا اس سے بڑی کیا غداری ہوسکتی ہے ٗبھارتی لابی اس بیان کو آگے لے کر جائے گی تو ہم بلیک لسٹ میں جاسکتے ہیں ٗایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے میں ڈالا ہوا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے شہبازشریف اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں وہ اسمبلی میں آئیں اور وضاحت کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے کوشاں ہے، سب کو سمجھنا چاہیے کہ یہ گیم کیوں بنایاگیا ٗبھارتی میڈیا میں تاثر دیا گیا کہ یہاں سب کچھ فوج کرارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس میں یہ سب کچھ کہا گیا تھا، فوج پر الزام لگایا گیا، پاناما پیپرز آیا تو نوازشریف نے فوج اور عدلیہ پر حملے شروع کردیئے، آج نواز شریف کو این آر او مل جائے تو فوج اور عدلیہ اچھی ہوجائے گی، ختم نبوت کے قانون میں خفیہ طور پر ترمیم کی گئی ٗ ڈان لیکس، ختم نبوت قانون ایک ہی کڑی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کررہے ہیں کہ مجھے بچاؤ، انہوں نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا،

شہبازشریف اور وزیراعظم کہتے ہیں وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں ٗدونوں بتائیں بھارتی میڈیا نے نوازشریف کے بیان میں کیا غلط پڑھا۔عمران خان نے کہا کہ بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے اور کشمیریوں کو پاکستان بھڑکاتا ہے، بھارت ہمیشہ ہماری فوج کے خلاف بیان دیتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شاہد خاقان عباسی بھی کرپشن میں ملوث ہیں، اس طوطے کی جان ایل این جی میں پھنسی ہوئی ہے،سوچتا تھا شاہد خاقان میں شاید تھوڑی اخلاقیات جاگ جائے جب سب کے سب کرپشن میں ملوث ہوں تو کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…