اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ اور وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ عمر خالد خراسانی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈلوانے کا معاملہ دوبارہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا ٗعمر خراسانی اور جماعت الاحرار پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے ٗجماعت الاحرار کے رہنماء پر پابندیاں لگنی چاہئیں۔ پیر کو اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے عمر خالد خراسانی کے حوالے سے معاملے پر بیان دینے کے لئے ہدایت کی تھی۔ اقوام متحدہ
کی سلامتی کونسل کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی نے جماعت الاحرار کے رہنما عمر خالد خراسانی کے حوالے سے معاملے پر غور کیا اور جو پابندی ہم نے تجویز کی تھی وہ عائد نہیں کی جاسکی۔ عمر خراسانی اور جماعت الاحرار پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ جماعت الاحرار کے رہنماء پر پابندیاں لگنی چاہئیں کیونکہ اس جماعت پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ ہمارے مجوزہ پابندی نہ لگنا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیارات کو ظاہر کرتا ہے اور ہماری قربانیوں کی بھی توہین ہے۔