ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک لڑکی کی سیلفی سب کو کیسے لے ڈوبی؟ وادی نیلم پل حادثے کی اصل وجہ کیا نکلی؟ دل چیر دینے والا انکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاگراں نالے پر موجود پول ٹوٹنے سے بے رحم موجوں کا شکار ہونے والے طلباء و طالبات کی آخری سیلفی سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی افسوس و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیاحتی وادی نیلم میں گزشتہ روز پل ٹوٹنے کے باعث نالے میں ڈوبنے والے سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

پیر کے روز ایک اور سیاح کی لاش دریائے نیلم سے برآمد ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ حکام کی جانب سے پانچ لاپتہ میں سے کسی کے زندہ بچنے کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز وادی نیلم کے علاقے کنڈل شاہی کے قریب جاگراں نالے پر نصب ایک عارضی پل ٹوٹنے سے ساہیوال اور فیصل آباد کے دو تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت 25 افراد نالے میں گر گئے تھے جن میں سے 11 کو بچالیا گیا تھا اور سات کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ پیر کے روز آرمی کے غوطہ خور جاگراں نالے اور دریائے نیلم میں لاپتہ سیاحوں کی لاشیں تلاش کرتے رہے۔ یاد رہے کہ سیلفی بنانے کے دوران پل کا توازن بگڑا اور 25 کے قریب طلبا و طالبات پانی میں جاگرے، خوشاب سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی بھی اس پل پر موجود تھے۔ وادی نیلم کی سیر کے لیے 3 بسوں پر 66 طلباء و طالبات سمیت 70 افراد آئے ہوئے تھے۔  جاگراں نالے پر موجود پول ٹوٹنے سے بے رحم موجوں کا شکار ہونے والے طلباء و طالبات کی آخری سیلفی سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی افسوس و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیاحتی وادی نیلم میں گزشتہ روز پل ٹوٹنے کے باعث نالے میں ڈوبنے والے سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ پیر کے روز ایک اور سیاح کی لاش دریائے نیلم سے برآمد ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ حکام کی جانب سے پانچ لاپتہ میں سے کسی کے زندہ بچنے کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…