ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سرل المیڈا کا انٹرویو فواد حسن فواد نے طے کرایا؟ فوج کا نواز شریف کے بیان پر کیا ردعمل ہو گا؟ کیپٹن (ر) صفدر نے بڑا سرپرائز دیدیا، حیرت انگیز دعوے

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دیا، نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہی معاملہ ہے ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے۔

میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کو سازش قرار دیا اور کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا، سازش کنٹینر سے شروع ہوکر عدالتوں تک پہنچی، نواز شریف کے بیان کو صحیح طرح سے پڑھا جائے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو بھارتی میڈیا نے تبدیل کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا سرل المیڈا کا نواز شریف سے انٹرویو فواد حسن فواد نے طے کرایا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اب بارے میں فواد حسن فواد ہی بتا سکتے ہیں مجھے معلوم نہیں ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ فوج میں رہے ہیں، فوج کا نواز شریف کے بیان پر کیا رد عمل ہوگا؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں اب بھی فوج کا حصہ ہوں اور مجاہد ہوں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جو اس بیان پر ایکشن لے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں، سیاسی جنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بیان کی مذمت نہیں کروں گا۔  کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دیا، نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہی معاملہ ہے ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…