جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے ،وہ اب کیا کرنے والے ہیں؟ممبئی حملوں کے بعد سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور ۔۔! رانا ثناء اللہ مزید آگے بڑھ گئے، حیرت انگیز دعوے

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے کہ وہ صرف سچ کہیں گے، ان کے سچ میں ہی قوم کی بقاء ہے، پاکستان اب جھوٹ اور منافقت کے ساتھ نہیں چل سکتا، قربانیوں کی بنیاد پر جو صلہ ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا، نواز شریف نے اسی دکھ کا اظہار کیا، نواز شریف کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جا رہا ہے ،

بیان توڑ مروڑ کر پیش کر کے انکی ساکھ پر تیسراحملہ کیا گیا ہے ۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے جو بیان دیا اس میں کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی لوگ اس قسم کے بیانات دیتے آئے ہیں، ممبئی حملوں کے بعد یہی بات اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی کی تھی،رحمان ملک نے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد سات لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ محمود علی درانی نے تو تنظیم کا بھی نام لیا تھا۔ممبئی حملوں کے مقدمے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، بیان پر کچھ نادان دوستوں نے میاں صاحب کا ٹرائل شروع کردیا ہے ۔نوازشریف کی بات کا بتنگڑ بنایا جارہاہے، بیان پر صرف نوازشریف کی ذات کو ہدف تنقید بنایاجارہاہے، نوازشریف کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ٹارگٹ کرکے پاکستان کی نیک نامی نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی مقبولیت کم نہیں ہو گی۔ نواز شریف پر جتنی بھی تنقید کی جائے ان کی شہرت بڑھتی ہے، 22کروڑ عوام نواز شریف کو محبِ وطن سمجھتے ہیں اور نواز شریف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے لیکن پرویز مشرف پرغداری کا مقدمہ ہے جو باہر بیٹھا ہوا ہے، اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، ان کے سچ میں ہی قوم کی بقا ہے،

جو تماشے 70سال سے ہوتے آئے ہیں، اب وہ برداشت نہیں کریں گے، نوازشریف ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف سچ کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیان کی تردید نہیں کی، شہباز شریف نے کہا نوازشریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بیان بھی غلط پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ساکھ پر تیسراحملہ کیا گیا ہے،نیب کا اعلامیہ بھی میاں صاحب کی ساکھ کونقصان پہنچانا تھا۔

انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن قریب ہے اور نوازشریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے، الیکشن کے قریب آتے ہی کچھ لوگ پروپیگنڈا کر رہے ہیں، انٹرویو نواز شریف یا (ن) لیگ نے تو نہیں جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب سچ بولیں گے، عوام کو اعتماد میں لیں گے، نوازشریف نے جو بات کی وہ قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کوڈائریکشن آرہی ہیں اور آتی رہی ہیں، میڈیا کو بتایا جاتا ہے کس کا بیپر لینا ہے اور کس کا نہیں، کچھ دن پہلے ایک چینل بند ہوا اور دوبارہ کیسے کھلا سب کو پتہ ہے، یہ کوئی بات نہیں جو نواز شریف نے کی، اس مقدمے کا فیصلہ ہوناچاہیے، جو ذمہ دار ہیں سزا ملنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…