پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقات،محمد شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا ا ظہار،اہم اعلان کردیاگیا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلی محمد شہبازشریف کی قیادت پربھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ کے تمام شہروں او ردیہات کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے۔

جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پاکستان مسلم لیگ( ن) کا تاریخی اقدام ہے۔جنوبی پنجاب کے ہر شہر کو ترقی یافتہ اور بہترین بنائیں گے ۔جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین، پتھالوجی لیب، انسنریٹر اوراعلی ادویات میسر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلاحی پروگراموں میں جنوبی پنجاب کاکوٹہ 10فیصد زیادہ رکھا گیا۔جنوبی پنجاب کے لوگ خدمت کرنے والوں اور دھوکہ دینے والوں میں تمیز کا شعور رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جنوبی پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگی۔الیکشن کے بعد اللہ تعالی نے موقع دیا تو جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے کیلئے مزید میگا پراجیکٹ لائیں گے ۔ارکان اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام کے دل جیت لئے ہیں او رانہوں نے معیار ، شفافیت اور تیز رفتاری کے اعلی معیار قائم کئے۔جنوبی پنجاب کو شہبازشریف کی صورت میں حقیقی لیڈر میسر آیاہے ۔وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر سید جاوید علی شاہ، وزیر مملکت اوورسیز پاکستانی عبدالرحمن خان کانجو ، ارکان قومی اسمبلی شیخ فیض ا لدین او رسعید احمد خان منہیس شامل تھے ۔  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلی محمد شہبازشریف کی قیادت پربھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ کے تمام شہروں او ردیہات کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…