پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

میاں محمد نواز شریف کابونیرمیں جلسہ،مریم نواز کو لاکھوں روپے مالیت کے سونے کا تاج پہنایا ،جلسے میں کتنی تعداد میں لوگ شریک ہوئے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر(این این آئی)مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف 23 سال بعد بونیر کے دورے پر تشریف لائے ۔وہ 1995 میں عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کے ساتھ تشریف لائے تھے اور اسکے بعد وہ پہلی مرتبہ بونیر ائے ۔خراب موسم کی باعث نواز شریف ہیلی کاپٹر کی بجائے بائی روڈ اسلام آبادآئے ۔انکے ہمراہ ڈپٹی سپیکر ،مریم نواز شریف اور انجنئیر امیر مقام بھی تھے ۔بونیر کے عوام نے میاں محمد نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا ۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

مسلم لیگ ن یوتھ کے ضلعی صدر اور پی کے 21 کے امیدوار کامران خان نے سٹیج پر مریم نواز کو لاکھوں روپے مالیت کے سونے کا تاج پہنایا ۔نواز شریف اور مریم نواز نے لیگی ہاوس چناڑ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان کے رہائش گاہ چناڑ میں ایک گھنٹہ گزار نے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے ۔جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں نے میاں نوازشریف اور مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگائے ۔بارش کے باوجود لیگی کارکنان جوش وہ جذبہ کے ساتھ قائیدین کے تقاریر سنتے رہے ۔ڈی جے بٹ کے ذرائع کے مطابق جلسہ میں شرکاء کی تعداد 70 ہزار تھے ۔میاں محمدنواز شریف نے اپنے تقریرمیں کھل کر عمران خان اور پرویز مشرف پر کھل کر تنقید کی ۔انہوں نے کارکنوں سے عہد لیا کہ وہ 2018 میں شیر کے نشان پر مہر لگاکر لگائے گئے پابندیوں کو ختم کریں گے ۔مریم نواز جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد دیکھ کو وقفہ وقفہ سے اپنے موبائل پر ویڈیواور تصاویر بنواتے رہے ۔مریم نواز پہلی مرتبہ بونیر کے دورے پر ائی اور انہوں نے عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر پہلے پشتوں میں سلام کی اور عوام کی داد حاصل کی ۔جلسہ سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان ۔جنرل سیکرٹری شاہ بحت روان خان ایڈوکیٹ ۔امیر مقام ۔ڈسٹرکٹ ناظم سوات محمد علی شاہ ۔ایم این اے ڈاکٹرعباد نے خطاب کئے ۔سٹیج کے فرائض کامران خان نے ادا کئے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…