بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری ٹی وی ’پی ٹی وی ‘نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا؟ پریس کانفرنس کے دوران ایسا کیا ہوا جس نے شاہد خاقان کی ہوائیاں اڑا دیں

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کیلئے مخصوص صحافیوں کو بلایا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مینج کرواتی رہیں، سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے بھی مخصوص حصے نشر کئے، دوران پریس کانفرنس شاہد خاقان عباسی پریشان اور چہرے پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، پارٹی رہنماء بھی پریشان تھے، پریس کانفرنس میں

شریک صحافی تمام صورتحال سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویو کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں انگریزی اخبار میں شائع انٹرویو کو گمراہ کن اور قومی سلامتی کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری ہونے کےبعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں صرف مخصوص صحافیوں کو بلوایا گیا تھا۔ وزیراعظم کی پریس کانفرنس کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مینج کرواتی رہیں اور انہوں نے ہی صحافیوں کو فون کئے۔ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے مخصوص حصے نشر کئے گئے ۔صحافیوں کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی پریشان اور انکے چہرے پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان کے ساتھ موجود مسلم لیگ ن کے رہنما بھی پریشان تھے اور اسی پریشانی کے عالم میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انگریزی اخبار ڈان میں شائع ہونے والے نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کی تردید کرتے رہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے بیان کی غلط تشریح کی گئی ٗ قومی سلامتی نے ان الفاظ کی مذمت کی جو

غلط پیش کئے گئے ٗ پاکستان کی پالیسی ہے کہ کسی ریاست کیخلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٗنہ آرمی چیف اور نہ ہی نوازشریف کے کہنے پر وضاحت دے رہا ہوں ٗ موجودہ صورتحال میں غلط فہمیاں بڑھ گئی تھیں ٗمجھے کوئی کھینچ رہا ہے اور نہ کسی کو کھینچنے کی اجازت ہے، وضاحتی بیان دینے کا فیصلہ میرا اپنا ہےٗسول ملٹری تعلقات وہیں کھڑے ہیں

جہاں جمعہ کو کھڑے تھے ٗ پوری (ن) لیگ، شہباز شریف اور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ٗ31 مئی رات 12 بجے تک حکومت رہے گی، میں استعفیٰ نہیں دوں گا ٗنوازشریف کل بھی میرے لیڈر تھے ٗ آج بھی ہیں ٗ آئندہ بھی رہیں گے ٗ خلائی ہو یا زمینی مخلوق، ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے

اجلاس اور نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتائیں ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف نے بتایا کہ انہوں نے ایسا بیان نہیں دیا اور ان کے بیان کی غلط رپورٹنگ کی گئی وزیر اعظم نے کہاکہ نوازشریف کا بیان توڑ مروڑ پر پیش کیا گیا ٗ بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لئے انٹرویوکو اچھالا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے

ان الفاظ کی مذمت کی جو غلط پیش کیے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف سے منسوب بیان کے کچھ حصے درست نہیں، موجودہ صورتحال میں غلط فہمیاں بڑھ گئی تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا بیان جس میں دہشت گرد اور غیر ریاستی عناصر کا ذکر ہے اسے ’مس کوٹ‘ کیا گیا، نواز شریف نے یہ بات نہیں کہی کہ جس آرگنائزیشن نے ممبئی حملہ کیا اسے منصوبہ بندی کے تحت بھجوایا گیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ سول عسکری تناؤ پر آپ کیا کہیں گے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات وہیں کھڑے ہیں جہاں جمعہ کو کھڑے تھے،تناؤ پیدا ہوتے رہتے ہیں، حقائق سامنے آتے ہیں تو تناؤ ختم ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مجھے کوئی کھینچ رہا ہے اور نہ کسی کو کھینچنے کی اجازت ہے، وضاحتی بیان دینے کا فیصلہ میرا اپنا ہے اور مجھے نہ

تو آرمی چیف نے وضاحت کیلئے کہا ہے اور نہ ہی نواز شریف نے۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، نواز شریف کو 3 دفعہ ووٹ دیا اور انہیں ووٹ دینے پر شرمندگی ہے اور نہ ندامت۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خلائی ہو یا زمینی مخلوق، ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، پوری جماعت اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی نواز شریف

کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کی تجویز پر بلائے جانے والے اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد انہوں نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔وزیراعظم نے حکمراں جماعت کے قائد کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…