بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کو بھارت سے دوستی مبارک،حافظ سعیدکاشدید ردعمل ،سنگین سازش کے بارے میں خبردارکردیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف وہی زبان بول رہے ہیں جو مودی بھارت میں بولتا ہے۔انہیں قاتل بھارت سے دوستی مبارک‘ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور رہے گی۔ وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشوں کے توڑ کیلئے قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔حکمران بھارت سے دوستی اور امریکی غلامی ترک کر دیں درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔

ملک میں لسانیت و صوبائیت پرستی نہیں نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کریں گے۔ وہ مرکز المدینہ پشاور میں ایک بڑے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرتمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کنونشن سے سیف اللہ خالد، مفتی محمد قاسم، اصغر خٹک، سمیع اللہ برکی، یاسین خان، محمد سیاف، ڈاکٹر محمد نذیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم پاکستان میں نظریات کی سیاست کو فروغ دیں گے اور اسلام و پاکستان کا دفاع کریں گے۔پاکستان میں سقوط ڈھاکہ طرز کی سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ افواج پاکستان اور دفاعی ادارے پچھلے تیس سال سے ملک کیخلاف بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام بنا رہے ہیں۔حکمران اسلام و پاکستان کے نام پر ووٹ لیتے ہیں لیکن دوستیاں لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت و امریکہ سے لگاتے ہیں۔ ہم عوام کو تقسیم کرنے والی نہیں بلکہ امت کو جوڑنے کی سیاست کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پختہ عزم رکھتی ہے کہ خطرات کے اس دور میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دفاع وطن کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ جو حکومتی ذمہ داران کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیو الوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح سے متعلق کیا کہیں گے جنہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔

اگر جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے آواز بلند کرنا دہشت گردی ہے تو یہ کام ہم کرتے رہیں گے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں ۔ وطن عزیز پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ اسی مقصد کے تحت کیا جارہا ہے۔ اسلام دشمن قوتیں پاکستان اور یہاں کی محب وطن تنظیموں کو اپنے مذموم ایجنڈوں کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں۔ بیرونی ممالک سمجھتے ہیں کہ اگر محب وطن لوگ آگے آئیں گے تو ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔

وہ یہاں لسانیت و صوبائیت پرستی پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم ملک میں قرآن وسنت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات کی بہتری اور دفاع و استحکام میرے رب کا فضل ہے۔ افواج پاکستان نے وطن عزیزپاکستان کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں اور اپنا زبردست کردار ادا کیاہے۔ اللہ جس سے کام لینا چاہتا ہے اس کو توفیق دیتا ہے اور میدان میں کھڑا کر دیتا ہے۔جب اللہ کی مدد آتی ہے توپھر دشمن کی سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض حکومتی ذمہ داران صادق و امین بننے کی بجائے آئین سے باسٹھ تریسٹھ کو نکال دینا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کو لوٹ مار کا پاکستان بنادیں۔

یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا یہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی منڈیاں ویران ہو رہی ہیں۔ گندم گوداموں میں خراب ہو رہی ہے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں جبکہ حکمران بھارت سے دوستی اور تجارت کے چکر میں ہیں کنونش سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہاکہ ہم سب سے پہلے مسلمان اور پھر پاکستانی ہیں اور پاکستان کی خدمت اور دفاع کے لیے صرف نعروں نہیں بلکہ عملی قربانیاں پیش کریں گے۔ آج بڑی کی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں۔بیرونی قوتیں افواج پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں ہم اپنے ملکی سلامتی کے دفاعی اداروں کے ساتھ ہیں۔پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا ہے اور یہی دو قومی نظریہ ہی اس کے دفاع و استحکام کا ضامن ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…