جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم اقتدار کے لیے اس قدر گر جائیں گے امید نہیں تھی۔اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا اس کے ثبوت۔۔! شیخ رشید کی پریس کانفرنس، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان پر اسے غدار کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔نوازشریف نے پاکستان پرعالمی پابندیاں لگانے کی بنیاد رکھ دی،،ملک کی فوج.،عدلیہ ، اور معیشت کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل کرناسابق وزیراعظم کا اولین ایجنڈا ہے۔ نواز شریف نے متوقع عدالتی فیصلے میں سزا سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی کو ٹپ دے دی ہے۔

سابق وزیراعظم اقتدار کے لیے اس قدر گر جائیں گے امید نہیں تھی۔اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا اس کے ثبوت ہیں۔ملتان پریس کلب میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس سال کے آخری 120 دن بہت اہم ہیں،قوم کو نواز شریف کے احتساب اور سزاسے کو دلچسپی نہیں ہے،قوم کو لوٹا ہوئے مال کی وصولی چاہیے۔جس نظام میں تین مرتبہ وزیراعظم بننے والا غیرملکی آلہ کارہو اس میں تبدیلی ضروری ہے۔ نواز شریف صرف اپنے احتساب سے بچنے کیلے پاکستان کے دشمن کو اہم ملکی راز فراہم کر رھا ہے اور افواج پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔سابق وزیراعظم کے ملک دشمن انٹرویو کے بعد بھارت کو پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ،.انہوں نے کہا کہ مودی انتہاپسنددل کا سربراہ ہے اور اب سرجیکل سٹرائیک کاحوصلہ نہیں ہے۔پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، اس کے برعکس بھارت کے ایٹمی اثاثے پاکستان کے ٹارگٹ پر ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ایسے سیاستدان آتے ہیں جن کے انڈیا میں کاروبار یا رشتہ دار ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا تعلق بھارت سے پرانا ہے۔ ہیلی کاپٹر کیس میں بچنے کے لئے نواز شریف نے اپنے بیٹے حسن نواز کو بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے مدد مانگنے کے لئے بھیجا تھا۔ نواز شریف بھی پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا رہے ہیں تاکہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے لئے اکسایا جائے۔

متوقع عدالتی فیصلے میں سزا سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی کو ٹپ دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بند کمروں میں اوربات کرتا ہے اور باہر آکر اور بات کرتاہے۔ پاک فوج کو بدنام کرنا اور ملک کو دیوالیہ کرنا اس ملک کو دہشتگردی کا محور بنانا یہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل ایجنڈا ہے.۔ نواز شریف نے اس گروپ کا ساتھ دیا جو امریکہ انڈیا اور اسرائیل گٹھ جوڑ پر مشتمل ہیں ۔سابق وزیراعظم انڈین ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے بھارت سے مل کر افواج پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کرپشن ختم نہ ہوئی تو ترقی ممکن نہیں۔ کرپشن اور احتساب کو نشانہ بنانے سے ملک تباہی کی طرف جائے گا، جان بوجھ کر اتنے قرضے لیے گئے ڈالر 119 کا ہوگیا۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے قرضے بیس گنابڑھ گئے۔انہوں نے کہا کہ اب مارشل لاء کا دور نہیں، نا مارشل لاء لگے گا۔ملک عام انتخابات کی طرف جارہا ہے،امید ہے کہ عام انتخابات چیف جسٹس ثاقب نثار کے دورمیں ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لاہورکے لوگ کہتے ہیں کہ شہبازشریف نے نوازشریف سے زیادہ کرپشن کی ہے،شہبازشریف ماڈل ٹاؤن،نندی پور،آشیانہ سمیت مختلف کرپشن کیسز میں ملوث ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…