منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ساٹھ ہزار جانوں کے ضیاع اور شہادتوں کا ذمہ دار ملک کا غدار ،نواز شریف کے بیان پر طلال چوہدری کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں،

کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ کیا ساٹھ ہزار جانوں کے ضیاع اور شہادتوں کا ذمہ دار ملک کا غدار نہیں، افسوس کی بات ہے بات ہے غداراسے کہا جارہے جس نے ایٹمی دھماکا کیا، نااہل اسے کہا جارہا ہے جس نے سی پیک کا تحفہ دیا۔دریں اثناء وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر منصفانہ ،منتقمانہ اور استحصالی رویہ خطے میں عدم استحکام نفرت اور دہشتگردی کی بڑی وجہ ہے ،امریکہ کی ناکام افغان پالیسی نے افغانستان اور پاکستان کو دہشتگردی کی آگ میں جھونکا اور بھارتی لیڈر شپ نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست ریاست پاکستان اپنے قیام سے آج تک بھارت کی جانب سے عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ خطے میں امن اور استحکام دونوں ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔حجم اور وسائل میں بڑا ہونے کے ناطے بھارت کی ذمہ داری کہیں زیادہ ہے جو ادا نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے پاکستان دولخت کرنے اور اب سی پیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے تک بھارت نے پاکستان کو چین سے جینے نہیں دیا۔بھارت کا غیر منصفانہ منتقمانہ اور استحصالی رویہ خطے میں عدم استحکام نفرت اور دہشتگردی کی بڑی وجہ ہے ۔ مسئلہ کشمیر ، آبی وسائل سمیت تمام باہمی مسائل کے منصفانہ حل کے بغیر آگے بڑھنا نا ممکن ہے۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…