اسلام آباد(سی پی پی )وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے تحت اب تک یک لاکھ43 ہزار سے زائد طلبا کو سکولوں میں داخل کیا گیا ہے۔ فاٹا کے محکمہ تعلیم کے مطابق فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے تحت اب تک ایک لاکھ43 ہزار
سے زائد طلبا کو سکولوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق حککومت نے قبائلی طلبا کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر تعلیمی مواقع دینے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔