اسلام آباد (نیو زڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے طارق فضل چوہدری سے بنی گالہ میں تعمیر ات کے ریگولاائز کرنے کے حوالے سے پوچھا کہ آپ کو یہ رعایت کس نے دی ؟ ہمیں وضاحت دیں ورنہ ہم ایکشن لینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ جس پر وزارت کیڈ طارق فضل چوہدری نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیرات ریگولر کرنے کا فیصلہ ہم نے کیا ۔ جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے طارق فضل چوہدری سے کہا کہ
ایک بار اونچی آواز میں وضاحت کریں ۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بنی گالہ تعمیرات ریگولر کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار استفسار کرتے ہوئے کہا ہے تجاوزات کیخلاف کاروائی کرنا حکومت کا کام ہے جب حکومت ہی کوئی کاروائی نہ کریں تو پھر ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم بار بار یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ عدالت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیساتھ خاص سلوک کر رہی ہے ۔ عدالت نے بنی گالا تعمیرات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔