پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

حساس ترین سرکاری ادارے میں 4ہزار سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کی نشاندہی ہوگئی، افسوسناک انکشافات، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ نے پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سابق ڈی جی ایف آئی شاہد حیات کو طلب کرتے ہوئے وفاق و صوبائی حکومتوں سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں، متفرق توہین عدالت کی درخواست سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے پولیس افسران کے خلاف نئی انکوائری رپورٹ پیش کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے بتائیں

کتنے بڑے افسران کے خلاف کارروائی ہوئی؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث 17 اعلی پولیس افسران کے خلاف انکوائری وفاق کے سپرد کی۔ 6 افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے۔ ایک پولیس افسر جیل میں ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں 4000 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کی نشاندہی ہوئی۔ سابق آئی جی سندھ، 4 ڈی آئی جیز، 25 ایس پیز، 60 ایس ایس پیز سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جن افسران کے خلاف کارروائی ہوئی وہ رپورٹ پیش کی جائے۔ یہ رپورٹ تو ایسی ہیں جیسے چوہدری صاحب میں ناں ہی سمجھاں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا سیکشن افسر نے ادھوری رپورٹ بھیجی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ بتائیں وفاق کو کتنے افسران کی فہرست ملی ؟ کتنے افسران کی خلاف کارروائی ہوئی ؟ کتنی زیر التوا ہے ؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا بعض افسران کے خلاف سابق ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات کر رہے ہیں۔سید سلمان، فدا حسین شاہ، سابق آئی جی غلام حیدر جمالی، شہاب مظہر ملیح، اعتزاز گورایۂ، اظفر احسن، عمر طفیل، خالد مصطفی کورائی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ پولیس افسران کے خلاف ریفرنس نیب کورٹ میں دائر کردیا گیا ہے۔ عدالت نے شاید حیات کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے بتایا جائے کتنے اضلاع میں تحقیقات باقی ہیں۔ ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ باقی رہ جانے والے 8 پولیس اضلاع کی بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث پولیس افسران کے نام سندھ حکومت کو ارسال کردیے۔عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے کتنے پولیس افسران کے خلاف حتمی کارروائی کی گئی۔ عدالت نے وفاق و سندھ حکومت سے بھی دو ہفتے میں پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…