جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کن لوگوں کی وجہ سے مجھے وزارت عظمیٰ سے فارغ کیا گیا، نواز شریف بطور وزیراعظم ایسا کیا کرنے جا رہے تھے کہ جس کی وجہ سے ان کو آج یہ دن دیکھنا پڑا، قائد ن لیگ کا تہلکہ خیز انٹرویو، ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ سب ہکا بکا رہ گئے

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کے ملک دشمن بیان پر الیکشن کمیشن پاکستان میں پی ایم ایل سے’’ این ‘‘کا لفظ ختم کرنے کے لئے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،مسلم لیگ نے بھی متوقع ردعمل سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مشاورت شروع ۔نئی پارٹی پی ایم ایل’’م‘‘ یا ’’ش‘‘ سے رجسٹرڈ کرائی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ملک دشمن بیان پر

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ (ن)سے ’ن‘ کا لفظ ختم کرانے کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اس حوالے مسلم لیگ ’ن‘نے بھی متوقع ردعمل سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ نئی پارٹی پی ایم ایل ’’م‘‘یا ’’ش‘‘کے نام سے رجسٹرڈ کروائی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے حالیہ بیان پر مسلم لیگ کی صفوں میں بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں،پارٹی ورکروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے جس میں کہا جائیگا مسلم لیگ سے نواز کا نام ختم کرکے اسکی جگہ کسی اور نام کو لکھا جائے،لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ کے قائدین کو بھی برملا معلومات ہیں کہ ایسے بیانات کے بعد پارٹی ساکھ پر نقصان کا اندیشہ ہے اور وہاں بھی ایسی سوچ بچار کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ کے ساتھ’’م‘‘ یا ’’ش‘‘لگایا جائے۔تاہم معلومات کے مطابق شہبازشریف لابی نے مسلم لیگ’’ش‘‘ کے نام سے رجسٹرڈ کرانے کی سرتوڑ کوششیں شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملتان ائیرپورٹ پر نجی اخبار ڈان نیوز کے صحافی سرل المیڈا کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر ملک میں دو یا تین متوازی حکومتیں ہوں تو آپ ملک نہیں چلا سکتے ٗ

صرف ایک آئینی حکومت کا ہونا ضروری ہے ٗ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے ٗ انہیں لے جایا گیا ہے ٗ دوبارہ حکومت ملی تو اپنی پالیسیاں جاری رکھیں گے ۔ایک انٹرویو میںسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے اور اہل خانہ کے خلاف جاری احتساب کے عمل کے بارے میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ

اگر ملک میں 2 یا 3 متوازی حکومتیں ہوں تو آپ وہ ملک نہیں چلا سکتے، ا س کیلئے صرف ایک آئینی حکومت کا ہونا ہی ضروری ہے۔نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ جانے والے ارکان بالخصوص جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین کے بارے میں کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے، اْنہیں لے جایا گیا ہے اور ساتھ ہی سوال کیا کہ انہیں کون لے کر گیا؟جنوبی پنجاب

صوبہ محاذ کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ گر وہ واقع ’محاذ‘ تھا تو وہ 2 دن بھی اس پر کیوں نہ ڈٹ سکے اور فوری طور پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے انہیں کس نے مجبور کیا؟۔ نوازشریف نے کہاکہ لوگوں میں مجھے کیوں نکالا؟ کا نعرہ بہت مقبول ہے اور لوگ اس حوالے سے خاص جذبات رکھتے ہیں۔جب نواز شریف سے پوچھا گیا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)

کی قیادت کون کریگا اور کیا شہباز شریف ممکنہ طور پر وزارت عظمیٰ کے اگلے امیدوار ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کے سب ہی معترف ہیں ٗ آپ شہر پر نظر دوڑائیں انہوں نے اس کا حلیہ بدل کے رکھ دیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے 2014 میں عمران خان کے دھرنے کے تناظر میں کہا کہ جب پہلےسال سے ہی غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جائیں گی تو اصلاحات کیسے ممکن ہوں گی؟

۔جب نواز شریف سے پوچھا گیا کہ ان کی حکومت کے خاتمے کی وجہ کیا تھی تو انہوں نے براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات کا تذکرہ کرتے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو تنہا کرلیا ہے ٗہماری قربانیوں کے باوجود ہمارا موقف تسلیم نہیں کیا جارہا ٗافغانستان کا موقف سنا جاتا ہے لیکن ہمارا نہیں ٗاس معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ممبئی حملوں کے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلنے والے مقدمے کے حوالے سے کہا کہ اس مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے ٗ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کیاجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں ٗیہ عمل ناقابل قبول ہے یہی وجہ ہے

جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، یہ بات روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر ژی جنگ نے بھی کہی، ان کا کہنا تھا کہ ہماری مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 7 فیصد ہوسکتی تھی لیکن نہیں ہے۔انہوں نے اس رائے سے اختلاف کیا کہ تیسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے سےبرطرفی ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ اگر پھر حکومت ملی تو

وہ اس سے مختلف کچھ نہیں کریں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آئین سب سے مقدم ہے اور اس کے علاوہ کوئی راہ نہیں ہم نے ایک آمر کے خلاف مقدمہ چلایا جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ ماضی کی طرح حراست سے بچنے کیلئے جلاوطنی اختیار کرنےکیلئے ڈیل کی کسی پیشکش پر دوبارہ غور کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں 66 پیشیاں بھگتے

کے بعد ایسا کیوں کروں گا ؟ مجھے اتنی بھی مہلت نہیں دی گئی کہ لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ سے ملاقات کرنے جا سکوں، دور رہنا آسان نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں، یہ کھیل بہت عرصے سے جاری ہے اب کچھ تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…