منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایٹمی دھاکے کر نے والے شخص پر بھارت فنڈز منتقلی کا الزام لگانا مناسب نہیں ٗمسلم لیگ (ن)

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ ایٹمی دھاکے کر نے والے شخص پر بھارت فنڈز منتقلی کا الزام لگانا مناسب نہیں ٗ چیئرمین نیب کا بیان نیب کے اپنے طریقہ کار اور ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے بندرگاہیں و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اہم عہدوں پر فائز لوگوں کو مفروضوں پر بیانات دینا زیب نہیں دیتا۔

بھارت فنڈز منتقلی کا الزام بھی ایسے شخص پر لگانا نامناسب ہے جس نے ملک کو بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرکے ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ اس ملک کے وزیراعظم رہے اور ایک پارٹی کے سربراہ رہے محض مفروضے کی بنیاد پر اتنا بڑا الزام عائد کردیا گیا یہ اس منصب کی بھی توہین ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ایک دشمن ملک کو رقم کی منتقلی کے حوالے سے بلا تحقیق کے اتنا بڑا الزام عائد کردیا گیا جس سے ان کی جانبداری بھی جھلک رہی ہے اور نیب کے اپنے ضابطہ کی بھی سنگین خلاف ورزی نظر آرہی ہے۔ ملک میں ایسے لیڈر بھی موجود ہیں جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہیں لیکن ان کے کیس الماریوں میں بند ہو چکے ہیں اور ان پر گرد پڑی ہوئی ہے جبکہ نواز شریف پر سطحی الزامات لگا کر بدنام کیا جارہا ہے اور جب کچھ نہیں بن پڑا تو اب بھارت فنڈز منتقل کرنے کا سنگین الزام بغیر تحقیق کے عائد کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…