اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کہتے ہیں کہ نہ آصف زرداری اور نہ ہی عمران سے مقابلہ ہے بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے جبکہ شہباز شریف کہتے ہیں کوئی خلائی مخلوق نہیں ، اس پر آپ کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر نواز شریف کو چپ لگ گئی، حمزہ شہباز کے نیب میں بلاوے کے نوٹس پر بھی نواز شریف نے چپ کا روزہ نہ توڑا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف
آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ نہ آصف زرداری اور نہ ہی عمران سے مقابلہ ہے بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے جبکہ شہباز شریف کہتے ہیں کوئی خلائی مخلوق نہیں ، اس پر آپ کیا کہیں گے؟جس پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کر لی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جہلم میں ہسپتال کے دورے کے موقع پر ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سوال کیا تھا کہ نواز شریف جس خلائی مخلوق کا ذکر کر رہے ہیں اس سے متعلق آپ کا کیا کہنا ہے، جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں۔ نواز شریف سے حمزہ شہباز شریف کی نیب میں طلبی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ اس پر بھی خاموش رہے۔ خیال رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب حکام نے انہیں 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جہلم میں ہسپتال کے دورے کے موقع پر ایک صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سوال کیا تھا کہ نواز شریف جس خلائی مخلوق کا ذکر کر رہے ہیں اس سے متعلق آپ کا کیا کہنا ہے، جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں۔ نواز شریف سے حمزہ شہباز شریف کی نیب میں طلبی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ اس پر بھی خاموش رہے۔ خیال رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب حکام نے انہیں 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔