اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخواہ سے افسوسناک خبر جی ٹی روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور جی ٹی روڈ پر بلال ٹائون کے قریب سڑک کنارے واقع ہوٹل میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5ہلاک، 3شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور جی ٹی روڈ پر بلال ٹائون کے قریب سڑک کنارے واقع ہوٹل میں دھماکہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 5ہلاکہ ہو گئے ہیں جبکہ 3شدید زخمی ہیں۔ دھماکہ ہوٹل کی چوتھی منزل میں

ہوٹل کے ایک کمرہ میں ہوا ۔ کمرے میں میاں بیوی اور دو بچے مقیم تھے جو کہ بری طرح جھلس گئے ہیں۔ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ برابر واقع کمرے کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جو کہ نیچے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر آ گرے اور جزوی طور پرچند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں. دھماکے کے بعد ہوٹل میں لگی آگ بھڑک اٹھی اور فوراً ریسکیو کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا.ذرائع کے مطابق پولیس، فائربریگیڈ، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ آیا دھماکا گیس سلنڈر کا تھا، شارٹ سرکٹ کا تھا یا بارودی مواد سے کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جو کہ نیچے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر آ گرے اور جزوی طور پرچند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں. دھماکے کے بعد ہوٹل میں لگی آگ بھڑک اٹھی اور فوراً ریسکیو کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پا لیا.ذرائع کے مطابق پولیس، فائربریگیڈ، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ آیا دھماکا گیس سلنڈر کا تھا، شارٹ سرکٹ کا تھا یا بارودی مواد سے کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…