جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

اعلان شدہ راؤنڈ اباؤٹ انٹرچینج نقشے میں تبدیلی نہ کی گئی تو تعمیراتی کام کو رکوا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کریں گے، اراضی مالکان نے اہم اعلان کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹ خیلہ (نیوز ڈیسک )سوات ایکسپریس وے پل چوکی انٹرچنیج اراضی مالکان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے اعلان شدہ راؤنڈ اباؤٹ انٹرچینج نقشہ میں اگر تبدیلی کی گئی تو تعمیراتی کام کو روکوا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کریں گے ، کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی پر

حکومت کا زبردستی قبضہ برداشت نہیں کریں گے ، ایف ڈبلیو او حکام بھی عوامی مشکلات کو مد نظر رکھ کر مالکان اراضی اور حکومت کے درمیان فیصلہ تک انتظار کریں ، ایس ایم بی آر کمیٹی کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اراضی مالکان امجد خان، فضل مولا، رشید خان ، فواد خان ، محمد اسرار ، محمد سیاب اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مالکان سے ملاقات میں راؤنڈ اباؤٹ انٹر چینج کی تعمیر کی منظوری دی ہے مگر ان کی طرف سے تشکیل شدہ ایس ایم بی آر کمیٹی نے خودساختہ رپورٹ تیار کی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اوررشکئی انٹر چنیج بھی راؤنڈ اباؤٹ طرز پر ہے اس لئے پل چوکی انٹرچینج کو بھی اسی نقشہ پر تیار کرکے نقشہ کو مین روڈ سے غیر آبادکھیتوں کی طرف منتقل کیا جائے اگر ان کی زمین پر زبردستہ قبضہ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ بیوی بچوں سمیت سڑکوں پر نکل کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کریں گے،مگر اپنی جائداد پر زبردستہ قبضہ کو برداشت نہیں کریں گے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…