جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے آزادانہ تجارت کے بلاک میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے عالمی تجارتی تنطیم کے تحت قائم 41 ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے بلاک میں شمولیت اختیار کرلی جس کا مقصد عالمی خوشحالی و ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایک کثیرالجہتی تجارتی نظام کو فروغ دینا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کثیرجہتی نظام کے تحت قائم اس گروپ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان اس کے بانی ارکان میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اصولوں پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ڈاکٹر توقیر شاہ نے کہا کہ تمام ارکان کی جانب سے 2017 میں عالمی تجارتی نظام کی بحالی کا خیر مقدم کیا گیا جس میں تمام ممالک نے حصہ لیا اور ڈبلیو ٹی او کے بارے میں کی گئی آئندہ 2 سالہ پیش گوئی میں اس کی حوصلہ افزائی بھی کی اس سلسلے میں رکن ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ ارکان تجارتی کشیدگیوں میں اضافے اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو لاحق خطرات کے حوالے تحفظات رکھتے تھے تاہم پھر بھی انہوں نے ڈبلیو ٹی او کے ارکان کو خطرات میں اضافے کو نظر انداز کرنے اور اس حوالے سے تحفظ پسند اقدامات سے گریز کرنے پرآمادہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہم نے ریاستوں کو باہمی اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کرنے اور تعاون بڑھانے کا کہا اور اس ضمن میں تنازعات کے حل کے لیے ڈبلیو ٹی او کا موثر پلیٹ فارم کارگر ثابت ہوگا۔مذکورہ بیان میں کہا گیا کہ ارکان کا خیال ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے خاص طور پر مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں پیش آنے والی مشکلات اور تجارتی اور ترقی کے مختلف معیارات کو مدنظر رکھا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تنازعات کے حل کے نظام کے

پیشِ نظر اپیلوں کی وصولی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی موجودہ اور مستقبل کی تمام خالی جگہوں کو پر رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تنظیم کو موثر رکھنے کے لیے ہم تمام ارکان کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کریں گے، جو نمائندہ ریاستوں کے لیے موثر اور قابلِ عمل ہوں۔اعلامیہ میں رکن ممالک نے عہد کیا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…