منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی:لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 گینگ وار ملزمان ہلاک

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 گینگ وار ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ان سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں غریب شاہ مزار کے قریب مسلم لیگ (ن) ساؤتھ کے نائب صدر عقیل رحمانی کے گھرپر گینگ وار ملزمان نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عقیل رحمانی کو 6 گولیاں لگیں۔انہیں تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملہ آوروں پر عقیل کے گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور اسد اور عثمان زخمی ہو گئے۔ بھاگنے کی کوشش کے دوران عوام نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں راہگیر عمران زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ملزم اسد اور عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔عقیل رحمانی پر زاہد لاڈلہ کا یہ آٹھواں حملہ تھا اس سے قبل ہونے والے حملوں کے مقدمات کلالوٹ تھانے میں درج ہیں جن میں زاہد لاڈلہ نامزد ملزم ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے کلاکوٹ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ فوری طور پر ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ہلاک ملزمان کے عقیل رحمانی پر حملے میں ملوث ہونے کو پولیس ثابت نہیں کر سکی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…