جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

جنسی ہراساں کرنے پر سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی)افسران کیخلاف درخواست دائر،جنسی ہراساں کرنے جب آواز بلند کی تو میرے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟خاتون نادیہ کے افسوسناک انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) میں اقرباء پروری ، افسرشاہی اور خواتین ملازمین سے جنسی ہراسیت سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست گزار نادیہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کو جنسی ہراساں کرنے کے بعد جب آواز بلند کی گئی تو پی ٹی وی کے متعدد سینئر افسران نے ملزمان کا دفاع کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کردیا

جس پر انہوں نے وفاقی محتسب برائے خواتین سے رجوع کیا تو وفاقی محتسب نے نامزد ملازمین کی سروس ضبط اور دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا جس پر ملزمان نے اپیل کے لئے ایوان صدر سے رابطہ کیا تو ایوان صدر نے وفاقی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مبینہ ملزمان کو باعزت بری کردیا۔نادیہ نے انصاف نہ ملنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سرکاری ٹی وی میں بااثر افراد کے ٹولے نے خواتین کا نوکری کرنا محال بنا رکھا ہے جس میں انہوں نے اسامہ ظفر ، سیف اظہر ، ڈاکٹر نعمان نیاز، فرخندہ شاہین ، مرتضیٰ آصف ، افضل چوہدری ، وسیم ضیاء الرحمن ، مقبول شاہ ، منور کنول ، مسعود عبدالرشید اورسعید اطہر کے خلاف الزام لگایا ہے کہ ان لوگوں نے ان کو نوکری سے برخاست کرتے ہوئے ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو تحفظ دے کر ملزمان کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی ہے ۔  سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) میں اقرباء پروری ، افسرشاہی اور خواتین ملازمین سے جنسی ہراسیت سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست گزار نادیہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کو جنسی ہراساں کرنے کے بعد جب آواز بلند کی گئی تو پی ٹی وی کے متعدد سینئر افسران نے ملزمان کا دفاع کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کردیا جس پر انہوں نے وفاقی محتسب برائے خواتین سے رجوع کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…