اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت ،ساحر لودھی ،فہد مصطفی اور وسیم بادامی باز آجائیں ،سحرو افطار میں اچھل کود اور دھمال نہیں چلنے دیں گے . جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ اچھل کو داور دھمال عامر لیاقت نے
متعارف کرائی ،باقی سب ان کے شاگر دہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلامی موضوعات پر کرکٹرز اور اداکاروں کو بات کرنے کیلئے بیٹھا دیا جاتاہے، اسلام پر پی ایچ ڈی سکالرسے کم بات نہیں کرے گا،جسٹس شوکت صدیقی نے حکم دیا کہ تمام چینلز مغرب کی اذان سے پانچ منٹ قبل درودشریف یا قصیدہ بردہ شریف نشر کریں، کوئی اشتہار نہیں چلے گا. انہوں نے کہا کہ میں وہ حکم نہیں دیتا جس پر عملدرآمد نہ کراسکوں