منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہم نے بڑا کام کیااور ابھی مزید کام کرنا ہے،ضرورت کے وقت معاونتی ٹیکنالوجی نہ ملنے سے لوگ تنہائی اور غربت کا شکار ہو جاتے ہیں، سائرہ افضل تارڑ کا بیان

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ یہ کاز میرے دل کے بالکل قریب ہے مجھے 69ویں عالمی صحت اسمبلی کے موقع پر 2016ء میں معاونتی طبی مصنوعات کی فہرست کے اجراء کا اعزاز حاصل ہے ۔ اہم ممالک کے تعاون اور حمایت سے اس مسئلے کو 142ویں ایگزیکٹو بورڈ میں لے جا نے میں کامیاب ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اب یہ مسئلہ اسی ماہ ہونے والی71ویں

عالمی صحت اسمبلی میں بھی پیش ہورہا ہے ۔ ہم نے بڑا کام کیا ہے اور ابھی مزید کام کرنا ہے ۔ ہمارا مشن اسی وقت مکمل ہو گا جب معاونتی ٹیکنالوجی کے ہر ضرورت مند کی ان آلات تک رسائی ہو گی۔ یہ بات انہوں نے بحیر�ۂروم خطہ کے مشرقی ممالک میں طبی معاونتی ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتری کے بارے میں خطہ کے ممالک کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ضرورت کے وقت معاونتی ٹیکنالوجی نہ ملنے سے لوگ تنہائی اور غربت کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی لاچاری اور معذوری میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لئے معاونتی ٹیکنالوجی تک یکساں رسائی ہیلتھ کوریج کا لازمی اور ناگزیر جزو ہونا چاہئیے اور اس کو پائیدار ترقی کے اہداف میں سے ہدف نمبر3.8کے حصول کی کوششوں میں یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر قومی صحت نے کہا کہ پاکستان نے وزیر اعظم کے اپنے قومی صحت پروگرام میں معذوروں کو بھی شامل کیا ہے۔ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو معاونتی مصنوعات اور سہولیات تک رسائی ہو گی اور ان میں سے ضرورت مندوں کی وہیل چیئرز ، بیساکھیوں، سفید چھڑیوں، ٹرائی پوڈز،سٹکس اوسماعت کے آلات تک بھی رسائی ہو گی ۔ عالمی اور علاقائی وعدوں کو پورا کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیر قومی صحت نے کہا آبادیوں کی ضروریات کے پیش نظر دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح معاونتی ٹیکنالوجی تک رسائی بھی بڑی اہم ہے ۔

یہ حقیقت ہے کہ عالمی اور علاقائی شروعات اور تمام اقدامات اس وقت ہی با مقصد ہوتے ہیں جب ان پر ملکی سطح پر عمل در آمد کیا جائے اس لئے علاقائی ممالک کے مابین ہونے والے اس اجلاس کی سفارشات پر متعلقہ ممالک میں عمل در آمد کیا جانا چاہئیے اور اس موجودہ اجلاس کا بڑا مقصد ہی مجوزہ وژن اور حکمت عملیوں پر ملک کا نکتہ نظر معلوم کرنا ہے تا کہ ایسی رہنمائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جس پر اس متعلقہ ملک میں اس پر موثر طورپر عملدر آمد ہو سکے ۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا خطہ بھر میں معذوروں اور طبی طور پر ضرورت مندوں کو معاونتی آلات ٹیکنالوجی کی فراہمی میں کئی اہم چیلنجز در پیش ہیں جن میں قومی پالیسیوں، پروگرامز اور مالیاتی وسائل کی کمی، جائزوں کی ناکافی ضروریات، محدود اعداد و شماربشمول طریقہ کار معیار اور یکساں تعریف کی کمی شامل ہیں جب کہ تربیت یافتہ انسانی وسائل اور مناسب سروسز کی عدم دستیابی کے چیلنجز بھی در پیش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…