منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی ایم کیساتھ مذاکرات کیلئے قائم22رکنی جرگے کااجلاس،منظور پشتین کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے گئے 

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم )کے ساتھ مذاکرات کیلئے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظرمیں قائم 22رکنی جرگے کا پشاورمیں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جرگے میں فاٹاسے تعلق رکھنے والی تمام ایجنسیوں کے ایم این ایز،قبائیلی مشران اور ملکان سمیت خیبرپختونخواحکومت سے وزیراطلاعات شاہ فرمان نمائندگی کررہے ہیں۔

جرگہ کمیٹی کے اراکین نے میڈیاکواجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل نے کہا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے لیڈر منظور پشتین نے ابھی تک جرگے کیساتھ کوئی رابطہ نہیں کیاہے اس لئے جرگے کا 10مئی کو دوبارہ اجلاس بلایا گیاہے جس میں آگے کا اپنا لائحہ عمل پیش کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہاکہ منظورپشتین کے ساتھ رابطے کیلئے جرگے نے چار ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے ،منظور پشتین کو ہم ضمانت بھی دیں گے جب وہ ہمارے ساتھ بیٹھے پر رضامند ہو جائیں گے امید ہے انکے ساتھ تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پشتون تحفظ مومنٹ کی طرف سے جرگے کومستردکرنیوالی بات غلط ہے اس حوالے سے منظورپشتین کے ساتھ غلط فہمیاں پیداکی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ جرگے میں خیبرایجنسی سے شاہ جی گل،جنوبی وزیرستان سے ملک علاوالدین،ایف آر پشاورسے ملک فدا محمد ایف آرشامل ہیں جرگہ میں پی ٹی ایم کے نمائندے شامل نہیں،جرگہ اجلاس میں وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی مذمت ا ور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی گئی ۔  پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم )کے ساتھ مذاکرات کیلئے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظرمیں قائم 22رکنی جرگے کا پشاورمیں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جرگے میں فاٹاسے تعلق رکھنے والی تمام ایجنسیوں کے ایم این ایز،قبائیلی مشران اور ملکان سمیت خیبرپختونخواحکومت سے وزیراطلاعات شاہ فرمان نمائندگی کررہے ہیں۔جرگہ کمیٹی کے اراکین نے میڈیاکواجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل نے کہا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے لیڈر منظور پشتین نے ابھی تک جرگے کیساتھ کوئی رابطہ نہیں کیاہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…