پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی تمام حدیں پارلیں،ظلم وستم کا کھیل بندکرنا ہوگا، شہبازشریف

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں سفاکیت اوردرندگی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں اوربھارت کوظلم اورستم ڈھانے کا کھیل بند کرنا ہوگا۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پروفیسرسمیت طلبا اوردیگر کشمیری نوجوانوں کی شہادت پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہدا کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا۔

شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے اساتذہ اورطلبا بھی محفوظ نہیں، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں سفاکیت اوردرندگی کی تمام حدیں پارکرلی ہیں اوربھارت کو ظلم اورستم ڈھانے کا یہ کھیل بند کرنا ہوگا۔شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کو جبر اوراستبداد کے ذریعے حق خود ارادیت کے بنیادی حق سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھا جاسکتا، کشمیری عوام اپنے قیمتی لہوسے آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، عالمی برادری کے سوئے ہوئے ضمیر کو بھی جاگنا پڑے گا جب کہ بھارت جان لے کہ تاریخ میں کہیں بھی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی کی تحریکوں کونہیں دبایا جاسکا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کل بھی حق پرتھے اورآج بھی حق پرہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…