پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کا حکم

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدم تعاون کی صورت میں شعیب شیخ کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کہاں ہیں، کیا ان کی ضمانت ہو چکی ہے جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تمام مقدمات میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ملزمان سے مزید تحقیقات کرنی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔چیف جسٹس نے سوال کیا ایگزیکٹ کے کون کون سے کیسز کس عدالت میں زیر التوا ہیں، عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی تمام تفصیلات طلب کرلیں جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ جعلی ڈگری کیس کے مقدمات دو ماہ میں نمٹائے جائیں۔عدالت نے دس روز میں ایگزیکٹ کے چینل کے سابق ملازمین کو تنخواہیں دینے اور دس روز میں 10 کروڑ روپے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن افراد کے بقایہ جات ہیں ان کو ادا کرنے ہیں، 10 کروڑ روپے سپریم کورٹ میں جمع نہ کرائے تو نتائج بھگتنا ہوں گے اور ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کودوبارہ جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ایگزیکٹ کے چینل کے ملازمین کا کتنا دعویٰ ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ ملازمین کا دعویٰ 30 کروڑ روپے کا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ماہ دیا تھا کہ معاملہ حل کریں لیکن اتمام حجت کیلئے ایک روز پہلے میٹنگ کی گئی۔ایگزکٹ کے وکیل نے کہا کہ دس کروڑ روپے کی رقم جمع کروانا مشکل ہے، کوئی پراپرٹی یا کچھ اور اپنے پاس زرضمانت رکھ لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے لیے کون سا مشکل ہے، 2 ڈگریاں ہی بیچنی ہیں۔ایگزیکٹ کے چینل کے سی ای او نے بیان دیا کہ کرائسز آیا تو سلمان اقبال نے چینل ٹیک اوور کیا ٗدو ماہ کی ادائیگیاں سلمان اقبال کے ذمے ہیں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…