پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں اس ہفتے کے دوران کن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں آج پیرسے شروع ہونے والی عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات زیر سماعت آئیں گے جن میں اقامہ پر نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل پر سماعت پیر کو جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس،سیاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم سے متعلق فیصلہ پر نظرثانی درخواستوں،ایگزیکٹ جعلی ڈگری از خود نوٹس ۔

مقامی حکومتی اداروں کی خودمختاری کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست،میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر از خود نوٹس کی سماعت آج (پیر) کو ہوگی۔کل (منگل) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست،اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس،پی آئی اے سمیت ملکی اثاثوں کی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت پر از خود نوٹس،کٹاس راج مندر تالاب خشک ہونے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی۔بدھ کو ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور سفیر ڈبلیو ٹی او تعیناتی پر از خود نوٹس،بلوچستان میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس،مارگلہ پہاڑوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق از خود نوٹس اور میئر کراچی وسیم اختر کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوگی۔انتخابی فہرستوں سے متعلق عمران خان اور ایم کیو ایم کی درخواستوں پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔جمعرات کے دیگر مقدمات میں سی ڈی اے کی جانب سے 4ہزار پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر از خود نوٹس،این جی اوز کی نگرانی کے طریقہ کار سے متعلق از خود نوٹس،بچوں کے اغواء و فروخت کیخلاف آئینی درخواست،پاکستان ریلوے میں بے ضابطگیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر از خود نوٹس،بھٹہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق آئینی درخواست،بلوچستان سے20لاشیں ملنے پر از خود نوٹس شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…