جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

’’توہین عدالت کیس ، وزیرداخلہ احسن اقبال طلب‘‘سپریم کورٹ سے بڑی خبر

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر انھیں نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) پیر کوطلب کر لیاجبکہ سپریم کورٹ میں بھی وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل فل بینچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی،

درخواست میں احسن اقبال اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشان بنایا، پیمرا کو عدالت نے پابند کر رکھا ہے کہ عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کی جائے اس کے باجود احسن قبال کی عدلیہ مخالف تقاریر میڈیا پر نشر کی گئی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جبکہ پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی تھی ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں محمود اخترنقوی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں چیف جسٹس کی توہین کی، احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63-64 کے تحت نااہل قرار دیا جائے، اور احسن اقبال سے 2008-2018 تک وصول کی گی تمام مراعات اور تنخواہ واپس لی جائے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…