اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نظر نہ آنے والی خلائی مخلوق سے مقابلہ ہے عوام انتخابات کو انقلاب سمجھ کر میر ا ساتھ دیں ، میاں نواز شریف کی اپیل

datetime 2  مئی‬‮  2018 |

صادق آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ، عمران خان اور زرداری سے انتخابات میں مقابلہ نہیں نظر نہ آنے والی خلائی مخلوق سے ہے عوام انتخابات کو انقلاب سمجھ کر میر ا ساتھ دیں ملک کی 70 سالہ بد نصیبی کا دور ختم او رخوشحالی کا دور شروع ہو نے والا ہے۔ اب 70 سال عوام کی خوشحالی اور فلاح کے ہوں گے عوام نے نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں کیا ہے ۔صادق آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسالگتا ہے

کہ آج صادق آباد جگ رہا ہے جنوبی پنجاب کا دل جاگ گیا ہے صادق آباد جاگ رہاہے تو سمجھو پاکستان جاگ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ زیادہ ہے عوام کو مجھ سے زیادہ قریب ہونا چاہئے تھا میں خوش نصیب ہوں جیسے عوام کی محبت ملی یہ محبتیں آسانی سے نہیں ملتی صادق آباد کے عوام کا پیار زندگی بھر یاد رکھوں گا انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوامی فلاح کے منصوبے دیے پیپلزپارٹی ایسا کوئی منصوبہ نہیں دے سکے تحریک انصاف تو کوئی شے بھی نہیں کپتان ہوں گے جب کرکٹ میں کامیابی پر ان کی خدمت کی تھی انہیں کینسر ہسپتال بنانے کے لئے زمین دی تھی انہوں نے کہاہے کہ عمران خان اور زرداری صاحب آپ سے ہمار امقابلہ نہیں ہمارا مقابلہ نظر نہ آنے والی مخلوق کے ساتھ ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدنصیبی کا جو 70 سالہ دور گذرا ہے اس کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ اب خوش نصیبی اور غریب عوام کا دور شروع ہونے والا ہے نواز شریف نے 4 سال میں اندھیرے دور کیے دھشتگردی کا خاتمہ کیا اور کراچی میں امن بحال کیا اور ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی انہو ں نے کہا ہے کہ بلا لے کر نکلنے والے قوم سے مذاق کر رہے ہیں میں نے عوام کی خدمت کی انہوں نے مجھے نااہل کر دیا اور نااہلی کے بعد پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل کر دیا نواز شریف کو اس لئے نکالا کہ اس کے پاس دبئی کا ویزہ ہے اور بیٹے سے تنخواہ نہیں لی

اس لئے کہا کہ گھر جاؤ انہوں نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں کے نمائندوں نے نوازشریف کو منتخب کیااور چندلوگوں نے نکال دیا ملک میں ترقی ہو رہی تھی جنوبی پنجاب میں ترقی ہو رہی تھی یہاں پر میڈیکل او رڈینٹل کالج ، سکول بنا سڑکیں تعمیر کی ہیں ہم نے عوام کی خدمت کی ہے غریبوں کی صحت کارڈ دیے ہیں۔ نواز شریف کو نکالنے کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام 2018 کے انتخابات کو ریفرنڈم اور انقلاب سمجھیں جہاں غریبوں کو گھر ملے گا سستا انصاف ملے گا انہیں چھت ملی گی ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…