اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشتون تحفظ موومنٹ کی سرپرستی بھارتی ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس سکیورٹی کر رہی ہیںروزنامہ 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کے بعد ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت منظور پشتین کو لانچ کیا گیا ہے چونکہ پاکستان میں رواں سال کے دوران الیکشن ہونے والے ہیں ،چنانچہ معاشرہ میں خلفشار اور
تشدد کی لہر پیدا کرنے کیلئے منظور پشتین کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔اخباری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت کرپشن کی وجہ سے زیر تاب ہے بھارت اپنے ایک بہی خواہ پاکستانی لیڈر کو بچانے کیلئے میدان میں کود پڑا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی پہلے ہی پی ٹی ایم کی جاری تحریک کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔