منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لائن لگ گئی۔۔عام انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی حاصل ہو گئی پنجاب کا ایک پورے حلقے کی عوام نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ( ن) محمد نواز شریف کی ہدائیت پر مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم شروع کردی ہے ،،ووٹ کو عزت دو،،کا بیا نیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے کارکن قریہ قریہ ، گا ؤ ں گاؤں ، نگر نگر اور شہر شہر قائد مسلم لیگ (ن ) کا پیغام پہنچا رہے ہیں جو لو گ مفادات کے لئے پارٹی وفاداریاں تبدیل کرلیتے ہیں ۔

وہ عوام کے ووٹ کی توہین کرتے ہیں اقتدار کی خاطر آئے روز سیاسی وفاداریا ں بدلنے والوں کو محاسبہ کرنا عوام کا کا م ہے جب تک لو ٹوں کو عوام ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجتے رہیں گے عوام کا استحصال ہو تا رہے گا اور عوامی مسائل حل ہونے کی بجا ئے جو ں کے تو ں رہیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے 5چک میں ایک بڑے جلسے ، ڈیرہ گجراں ،کو ٹ عبدالمالک میں کا رنر میٹنگز سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر 8چک کے رانا ارشاد نمبردار ، 5چک کے را نا ابرار ، رانا طاہر سلیم ،ڈیرہ گجراں کے جلال دین گجر نمبردار ، یونس گجر نے اپنی برادری اور معززین علاقہ سمیت این اے 120میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی حمائیت اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا رانا تنویر حسین نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کرنے پر خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ مقامی لو گو ں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتی ہے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) انشا اللہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی کو ٹ عبدالمالک میں مقامی عہدیداروں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کا رکنا ن مسلم لیگ (ن) پارٹی قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کریں ۔

مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں تاریخی کا میابی حاصل کرے گی2018کے عام انتخابات میں انشا اللہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملیں گے پاکستان کے عوام بہت سمجھ دار ہیں وو ٹ کا درست استعمال کریں گے قوم کو بے وقوف بنانا الزام خان کی پرانی عادت ہے پی ٹی آئی کے چیئر مین کے 11نکات میں کو ئی خاص بات نہیں بہتر ہو ۔

تا کہ وہ کے پی کے میں اپنی صوبائی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھتے عوام کی خدمت نعروں سے نہیں ہو تی مٹی کے ساتھ مٹی ہو ناپڑتا ہے جو شخص دو دہائیوں سے اپنی تقریر نہیں بدل سکا وہ ملک کی تقدیر کیا بدلے گا عوام انتخابات میں جھوٹ منافقت اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردینگے پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی الیکشن میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے عبرتنا ک شکست ایک بار پھر نیازی ، زرداری کا مقدر ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…