پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

لیاقت آباد میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے خلاف بینرز لگا دیے، بینرز پڑھ کر جیالوں کا خون کھول اٹھا

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) لیاقت آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے قبل گذشتہ شب مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے خلاف بینرز لگا ئے اور وال چاکنگ بھی کی ، جس کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آ گئی۔ ان بینرز پر کراچی کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ، قاتل قاتل پیپلز پارٹی قاتل ، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنانے والی پیپلز پارٹی ، مہاجروں کی قاتل پیپلز پارٹی۔ ان بینرز پر نعروں کے ساتھ منجانب اہلیان کراچی ، تاجر برادران ، اہلیان ایف سی ایریا لیاقت آباد تحریر تھا۔ ان بینرز کی

اطلاعات ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور پولیس نے ان بینرز کو فوراً ہٹا دیا۔ ان بینرز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اب نامعلوم افراد کی سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان بینرز کو لگانے کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا اور کہا کہ ایم کیو ایم کو اردو بولنے والوں اور لیاقت آباد کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ کراچی کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔ ایم کیو ایم کو ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو سیاسی طریقے سے کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…