اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہمارا ہر قدم پاکستان کیلئے اٹھے گا،نئے پاکستان میں عوام خوشحال اورادارے مضبوط ہوں گے‘عمران خان

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کیی ہمارا ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھے گا،جلسے میں آئے زندہ دلان لاہور اور ملک بھر سے آئے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں کامیاب جلسے پر پارٹی رہنماؤں اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا

جہاں پرقوم اورلیڈرشپ نے مل کر تجدید عہد کیا۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کو مضبوط اورمستحکم بنائیں گے، ہمارا ہرقدم پاکستان کے لیے اٹھے گا، نئے پاکستان میں عوام خوشحال اورادارے مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع (ام الاجتماعات) میں بھرپور شرکت پر میں زندہ دلان لاہور اور ملک بھر سےآئے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اس کے ساتھ میں عبدالعلیم خان اور انکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی اجتماع کیلئے شاندار انتظامات کئے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی بڑی سیاسی حریف ن لیگ کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ن لیگ کے جلسے کو 2011کے جلسے سے چھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور والوں نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے اور کل کے جلسے نے تحریک انصاف کی گرتی مقبولیت کے گراف کی نشاندہی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کروڑوں کا خرچہ کر کے ناکام شو کیا ہے۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پورے ملک سے لوگوں کو جمع کرنے کیلئے بے پناہ اخراجات کئے گئے ہیں جبکہ ہمارے جلسوں پر تنقید کرنے والے خود اپنے ہی لگائے الزامات خود کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پورے ملک سے لوگوں کو لاہور لے کر آئے اور تحریک انصاف کے یہ لوگ جب لاہور پہنچے تو لاہور دیکھ کر ہمارے ووٹر بن گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ن لیگ کے جلسے کو 2011کے جلسے سے چھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور والوں نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے اور کل کے جلسے نے تحریک انصاف کی گرتی مقبولیت کے گراف کی نشاندہی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کروڑوں کا خرچہ کر کے ناکام شو کیا ہے۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پورے ملک سے لوگوں کو جمع کرنے کیلئے بے پناہ اخراجات کئے گئے ہیں جبکہ ہمارے جلسوں پر تنقید کرنے والے خود اپنے ہی لگائے الزامات خود کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پورے ملک سے لوگوں کو لاہور لے کر آئے اور تحریک انصاف کے یہ لوگ جب لاہور پہنچے تو لاہور دیکھ کر ہمارے ووٹر بن گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…