لاہور (آن لائن ) مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے تشکیل دی گئی متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے( نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں امیر جے آئی سراج الحق نے فنڈ میں پانچ ہزار ڈال کر ایم ایم اے کے لیے فنڈ مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر پاکستان پلس جلسہ ہوگامتحدہ مجلس عمل
کے پلٹ فارم سے الیکشن کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اڈیالہ جیل جائیں گے اس کے بارے میں وہ خود بھی کہہ چکے ہیں۔سراج الحق نے بد عنوان لوگوں کو تجویز دیتے ہو ئے کہاکہ کرپٹ لوگ اب صرف استغار کریں۔الیکشن قریب آتے ہی سیاسی مسافروں نے پارٹیاں بدلنا شروع کر دی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کو کرپٹ سیاست دانوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔