اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا ٹیکس نوٹس بھیجنے پر ایف بی آر کے خلاف آپریشن، سندھ ایکسائز کا عملہ اور نفری ایف بی آر کے دفاتر کو سیل کرنے پہنچ گیا، ملازمین کو بھی باہر جانے سے روک دیا گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکس بلز بھیجنے پر سندھ حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجنے پر حکومت سندھ اور ایف بی آر آمنے سامنے آگئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہفتہ کیصبح اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے

بلز بھیجے ہیں۔ٹیکس بل بھیجنے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ شدید برہم ہوگئے اور انہوں نے ایف بی آر پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کے لئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے، اگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایف بی آر کے دفاتر کو سیل کرنے کا حکم دے دیا جب کہ واٹر بورڈ نے ایف بی آر دفاتر کے پانی و سیوریج کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کی سربراہی میں ایف بی آر کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سندھ ایکسائز کا عملہ اور نفری ایف بی آر کے دفاتر کو سیل کرنے پہنچ گیا۔ 12 پولیس موبائلز اور 50 سے زائد پولیس اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایف بی آر کا داخلی دروازہ بند کردیا گیا ہے اور ملازمین کو باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے سندھ ایکسائز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق ایف بی آر نے 50 سال سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا اور وہ سندھ کا ایک ارب روپے کا نادہندہ ہے، جب کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں بھی ایف بی آر پر کروڑوں روپے کے واجبات ہیں۔ذرائع کے مطابق ایکسائز کے عملے کے پہنچنے پر ایف بی آر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور حکام نے

وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے سندھ حکومت کے رویہ پر احتجاج کیا۔ ایف بی آر حکام نے وفاق سے کہا کہ سندھ حکومت نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا، جس طرح ہمارے دفاتر پر ریڈ کی گئی اس طرح تو کسی کے گھر میں بھی داخل نہیں ہوسکتے ایف بی آر یہ تو پھر قومی ادارہ ہے۔ادھر واٹربورڈ کے اعلی حکام نے بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر کے مختلف شعبوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ واٹربورڈ حکام کے مطابق ایف بی آر کے اداروں پر واٹربورڈ کے تقریبا 10 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، واجبات ادا نہ کرنے پرایف بی آر کے دفاتر کے پانی و سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…