لاہور (نیوز ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون۔ترکی کے صدر نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پارٹی کا صدر منتخب ہونا آپ کے لیے اعزاز ہے،
امید ہے کہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ترک صدر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی بھی خیریت بھی دریافت کی۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر محمد شہباز شریف نے اپنے لئے نیک خواہشات کے اظہار اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔محمد شہباز شریف نے ترکی میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ترک بھائی سے رابطے پر بے حد مسرت ہوئی ہے۔شہباز شریف نے ترک صدر سے کہا کہ آپ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار میرے لئے باعث تقویت ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون۔ترکی کے صدر نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پارٹی کا صدر منتخب ہونا آپ کے لیے اعزاز ہے، امید ہے کہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ شہباز شریف نے ترکی میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔