اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے ‘رانا تنویر حسین

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی (این این آئی ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وہ نارنگ منڈی کو خوبصورت بنانے میں اپنا بھر پور کردار کر رہے ہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ۔انہوں نے ضلع کونسل شیخوپورہ کے چیئرمین رانا احمد عتیق انور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد عارف کے ہمراہ نارنگ کمیونٹی کے عہدیداران ملک فیاض الحسن رانا شاہد عباس اشفاق فراز صہیب خالد ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے ۔

محلہ محمد پورہ میں ریلوے سے نئے پارک کے لئے این او سی ملتے ہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ہر وارڈ میں کونسلروں کو تعمیراتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کیے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق تعمیراتی منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ محلہ کنال پارک رحمان پارک اور یونس پارک میں ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کروائے ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور عوام کو بہتر سے بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اس موقع پر نارنگ کیمونٹی نے وفاقی وزیر کو شہر کی بہتری کے لئے مطالبات پیش کیے جس پر وفاقی وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…