پیر‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2026 

پشاور کو قبرستان بنا دیا ہے، عمران کا ہدف ترقی کا پہیہ رکوانا ہے، یوٹرن خان وزارتِ عظمی کا اہل نہیں،ایم پی ایز کے بیوپاری سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، لیگی رہنما کے انکشافات

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے پشاور کو قبرستان بنادیا ہے ۔ عمران خان بجٹ پاس نہ کرنے کا کہتا ہے اور پرویز خٹک بجٹ پاس کرنے کا اعلان کرتا ہے۔عمران سن لو کہ پختون مینڈیٹ دینا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی۔عمران کا ہدف ترقی کا پہیہ رکوانا ہے۔ اب پاکستان کے ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ یوٹرن خان وزارت عظمی کا اہل نہیں۔

ایم پی ایز کے بیوپاری پرویز خٹک29اپریل کے جلسے کیلئے کے پی کے حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔چھوٹی پارٹیاں اسلام آباد میں حکومت نہیں بنا سکتی۔ وہ درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسہ سے ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ ، اختیار ولی اورپارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی احسان اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ اگر ادارے مستحکم ہو اور جمہوریت مضبوط ہو تو سب کی بہتری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے سے سب کو سکون ہو گا۔ پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو دو دن پہلے کہتے ہیں کہ پی ایم ایل این کی اہم وکٹ گرنے والی ہے۔ یو ٹرن خان کو کہتا ہوں کہ وکٹ تو گر گیا لیکن آپ ہار گئے ہیں۔وکٹ گرنے سے فرق نہیں پڑتا قوم ہمارے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک نے پشاور کو قبرستان بنایا ہے۔لاہور کے میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور کو کھنڈر بنایا۔ عمران خان بجٹ پاس نہ کرنے کا کہتا ہے اور پرویز خٹک بجٹ پاس کرنے کا اعلان کرتا ہے۔شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پشاور تب جائیں گے جب اس شہر کو لاہور کی طرح بنائے۔عمران سن لو کہ پختون مینڈیٹ دینا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی۔عمران کا ہدف ترقی کا پہیہ رکوانا ہے۔ اب پاکستان کے ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ یوٹرن خان وزارت عظمی کا اہل نہیں۔ ایم پی ایز کے بیوپاری پرویز خٹک29اپریل کے جلسے کیلئے کے پی کے حکومت سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

۔چھوٹی پارٹیاں اسلام آباد میں حکومت نہیں بنا سکتی اس لئے صوبے اور مرکز دونوں میں مسلم لیگ (ن) کامیاب کرانا ضروری ہے ۔ عمران خان پر کھڑی تنقید کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس دفعہ یوٹرن لینے والے وزارت عظمیٰ کا اہل نہیں جو اپنے گھر کے معاملات ٹھیک نہیں کر سکتا وہ قوم کو کیا ریلیف دے سکتا ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آئندہ انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کی ترقی کے ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قول و فعل میں تضاد رکھنے والوں کو قوم بری طرح مسترد کریگی ۔ چیف جسٹس ملک میں عجیب قسم کے فیصلے کر رہے ہیں۔جن لوگوں نے خود کش دھماکوں کا سامنا کیا ۔ ملک و قوم کیلئے اپنے پیاروں کا نذرانہ پیش کیا ان سے سیکورٹی واپس لینا کہاں کی دانشمندی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…