اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کسی انسان کے آگے نہیں جھکوں گا،دن رات کھوج لگائو، ایک پیسے کی کرپشن بھی نکل آئی تو ۔۔شہباز شریف کا نیب کو کھلا چیلنج ،خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا اور یوٹرن خان نے خیبرپختونخوا کو اجاڑ دیا،پی ٹی آئی نے اورنج لائن ٹرین کو روکنے کی کوشش کی، لاہوروالو ترقی کا راستہ روکنے والوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، کسی انسان کے اگے نہیں جھکیں گے،ہم نے پنجاب بھر میں اسپتالوں کا جال بچھایا،ہماری جہاں تک نظر پڑی کرپشن کو گلے سے پکڑا، نیب سمیت جتنے ادارے دن رات کھوج لگائیں میں حاضر ہوں ۔

جمعہ کو لاہور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کاہنہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کا بہترین علاج کیا جارہا ہے، میواسپتال کے سرجیکل ٹاور میں یورپ کی طرح ہر قسم کی طبی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں اسپتالوں کا جال بچھایا لیکن خیبرپختونخوا میں اداروں کو تباہ کردیا گیا، آصف زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کردیا جب کہ خیبرپختونخوا کا اجاڑ کر قصہ خوانی بازار بنادیا گیا، پشاور میں پانچ سال میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا گیا۔ زرداری اور نیازی مل چکے ہیں، یہ دونوں ہم پیالہ اور ہم نوالہ بن چکے ہیں، انہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہماری جہاں تک نظر پڑی کرپشن کو گلے سے پکڑا، نیب سمیت جتنے ادارے دن رات کھوج لگائیں میں حاضر ہوں، نیب کا بھرپور عمل جاری ہے، وہ کچھ بھی کریں، دوسرے ادارے بھی کارروائیاں کررہے ہیں، اگر میری ذات کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن آگئی، آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کئی سالوں میں کئی سو ارب روپے بچائے، اگر 70 سال میں کسی نے ایسے پیسے بچائے تو اسے سلیوٹ کروں گا، کئی سو ارب بچانے پر تعریف کی ضرورت نہیں لیکن اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ اللہ سے ڈرتے ہیں کسی انسان سے نہیں ڈرتے، کسی انسان کے اگے نہیں جھکیں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…