اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

متحدہ مجلس عمل کا دو مئی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کرانے کا اعلان، تیاریاں شروع کر دی گئیں

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدرمولانانوراللہ،مولاناعبدالحق ہاشمی،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناعصمت اللہ سالم،حاجی محمدحسن شیرانی،سیدجانان آغا،حاجی نصیراحمدکاکڑ،عبدالواسع سحراورڈاکٹرخلیل الرحمن کاکڑنے جمعیت ضلع زیارت کے سینئررہنماحاجی مطیع احمدسارنگزئی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 2 مئی کو ایم ایم اے کے اسلام آباد میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں

جس میں پانچوں رکن جماعتوں کے ملک بھر سے ضلعی عہدیداران شریک ہوں گے،ایم ایم اے کے عہدیداروں کو قومی ورکرز کنونشن میں بھر پور شرکت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ 2002ء سے بھی زیادہ اچھے نتائج ایم ایم اے 2018ء کے الیکشن میں دکھائے گی،جس کے لئے تمام رکن جماعتیں ہوم ورک مکمل کرچکی ہیں انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل قرآن اور نظام مصطفی کے نفاذکی جدوجہد کرے گی جو بانیان پاکستان کا مشن تھا لیکن جاگیر داروں کے ذاتی مفادات کے باعث نافذنہ ہوسکاجمہوری انداز سے آئین اور قانون کے مطابق جدوجہد ہر شہری کا حق ہے، ایم ایم اے اسلامی اقدارکے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے عوام سے رابطہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہماری پرامن جدوجہد ہمیشہ اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے رہی ہے، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی قوتوں کے ووٹ بینک کو یکجا کیا جائے جس کے لئے اکابرین کی ماضی میں کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ 2 مئی کے کنونشن میں ایم ایم اے کے سیاسی لائحہ عمل کے خدوخال پیش کئے جائیں گے جس میں منشور اور عوامی جلسے شامل ہیں، ہمارے جلسے اتحاد بین المسلمین کا عملی اظہار ہوں گے انہوں نے کہا کہ سیاست میں شائستگی اور آئین و قانون کی پاسداری اولین شرط ہے، سیاسی اختلافات پر بات کرتے وقت مخالفین کی عزت نفس کا خیال رکھا جانا چاہیے، لچر پن کوئی سیاست نہیں، بلکہ سیاست کو گندہ کرنے کی سازش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…