ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بشریٰ مانیکا عمران خان سے ناراض۔۔بنی گالہ چھوڑ کر چلی گئیں تیسری اہلیہ نے بھی ریحام خان والی غلطی کر دی ، اختلافات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشری مانیکا کے تعلقات شادی کے شروع سے ہی تنازعات کا شکا رہو گئے تھے ۔ نجی قومی اخبار روزنامہ امت نے دعوی کیا ہے کہ بشری مانیکا اپنے شوہر عمران خان سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکےجا چکیں ہیں ۔ نجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ایک ماہ پہلے ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ہیں ۔

کپتان اور اہلیہ کے درمیان ناراضگی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشری مانیکا عرف (پنکی پیرنی)درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنکی پیرنی کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آکر کر رہائش پذیر ہوا جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے جبکہ شادی سے قبل دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔نجی اخبار کے مطابق دوسرا پہلو یہ ہے کہ پنکی پیرنی کو کتوں کی گھر میں موجودگی سخت ناپسند تھی ۔ کتوں کو گھر میں آتے جاتے دیکھ کر معاملہ مزید خراب ہو ا۔جبکہ اس سے قبل یہی مسئلہ ریحام خان اور عمران خان کے مابین بھی تلخی کا وجہ بناتھا۔ فی الوقت بنی گالہ میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان قیام پزیر ہیں۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل پڑتا ہے اور اسی وجہ سے کتوں کو گھر سے باہر نکالا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس کیوں آ گئے۔ جبکہ نجی قومی اخبار کی رپورٹ کے بعد ابھی تک تحریک انصاف اور نہ بشری مانیکاکے خاندان کی طرف سے کوئی بیان یاتردید سامنے نہیں آئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…