اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جناب چیف جسٹس صاحب! اسحاق ڈار صاحب تو بیمار ہیں مگر سنگین جرم کا مرتکب، آرٹیکل 6 میں مطلوب فوجی ڈکٹیٹرپرویز مشرف جھوٹی بیماری کا بہانہ بنا کر آپ کی نظروں کے سامنے ملک سے فرار ہو گیا اور آج تک واپس نہیں آیا، کبھی اس کے بارے میں ایک لفظ بھی نکلا آپ کی زبان سے؟: ن لیگی رہنما مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس
کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے پیغام میں مریم نواز نے اسحاق ڈار سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! کیا آپ کا سارا زور سیاستدانوں پر ہی چلتا ہے؟ کیا اس سے آگے جاتے ہوئے آپ کے پر جلتے ہیں ؟ یاد رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا تھا کہ اتنی لمبی بیماری نہیں ہو سکتی ، اسحاق ڈار کہاں ہیں؟