اسلام آباد(نیو زڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے این آراوقانون سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پرویزمشرف، آصف زرداری، ملک قیوم اورنیب کونوٹسزجاری کر دیئے اورایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے فوری طور پر جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے این آر او سے متعلق کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے
موقف دیتے ہوئے ہے کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ اس کے تحت بڑے پیمانے پر رقم بٹوری گئی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے استفسارکیا کہ آپ نے فریق کس کوبنایاہے؟درخواست گزار نے سابق صدر پاکستان آصف علی زردار، سابق آرمی چیف و سابق صدر پاکستان جنر ل پرویز مشرف ، ملک قیوم اور نیب کو فریق بنایا ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس مقدمہ دائر کرنے کا بنیادی حق کیا ہے ؟ عدالت تو این آر او کے قانون کو کالعدم قرار دے چکی ہے ۔ سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔